اسلامی تحریکیں

سیدِ مجاهد آیت‌ الله رئیسی کی شہادت پر رہبر انقلاب کو تعزیت پیش کرتے ہیں، الحشد الشعبی

شیعہ نیوز: عراق کی رضاکار و مقاومتی دفاعی فورس "الحشد الشعبی” نے اعلان کیا کہ انہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور اُن کے رفقاء کی شہادت کی اندوہناک خبر موصول ہوئی۔ جس پر ہم رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی صابر و مجاہد قوم کو سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہیں۔ یہ تعزیتی پیغام الحشد الشعبی کے سربراہ "فالح الفیاض” کی جانب سے تحریر کیا گیا۔ جس میں آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی کو سیدِ مجاهد قرار دیا گیا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ ہم یہاں ایسے جوانمردوں کا ذکر کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی جان امت اسلامی کے مسائل کے دفاع، مظلومین کی مدد اور راہ حق میں نچھاور کر دی۔ الحشد الشعبی کے سربراہ نے سید ابراہیم رئیسی کی بے مثال جدوجہد بالخصوص عراقی عوام کے ساتھ اُن کی حمایت کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ایرانی صدر نے ہمیشہ اس بات کا اظہار کیا کہ ایران و عراق ایک ہی قوم ہیں اور انہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے بیان کے آخر میں الحشد الشعبی نے فضائی حادثے کے شہداء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آیت‌ الله سید ابراهیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ قیز قلعہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تبریز جا رہے تھے۔ اس دوران اُن کے ہمراہ وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان”، نمائندہ ولی فقیہ و امام جمعہ تبریز "آیت‌ الله آل هاشم” اور صوبہ آذربائیجان شرقی کے گورنر تھے، جو تمام کے تمام شہادت پا گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button