اسکول اور پناہ گاہیں صیہونی حکومت کا اہم ترین ہدف بن چکے ہیں، ایران
شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں پناہ گزینوں کے اسکول اور پناہ گاہیں صیہونی حکومت کی روزانہ کی بمباری اور راکٹوں کا بدف بنے ہوئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا ہنڈل پر لکھا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے والے ایک اسکول پر جہاں سیکڑوں پناہ گزین مقیم ہیں صیہونی حکومت کی بمباری میں اب تک 18 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : الکرامہ آپریشن نے اسرائیل کو کیسے ہلا کر رکھ دیا؟ عرب دنیا کے اخبارات کی شہ سرخیاں
انہوں نے عالمی اداروں کی توجہ دلائی کہ غزہ پٹی میں پناہ گزینوں کے اسکول اور پناہ گاہیں صیہونی حکومت کی روزانہ کی بمباری اور راکٹوں کا سب سے اہم ہدف بن چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کی حکومتیں صیہونی حکومت کو مسلسل بم اور میزائل فراہم کر رہی ہیں۔