
اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
بانی آئی ایس او کے مزار پر سکاؤٹ سلامی سے کنونشن کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کےسالانہ تین روزہ 48ویں مرکزی کنونشن کا آغاز بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پرسکاؤٹ سلامی سے ہوا ۔
سکاؤٹ سلامی کی تقریب سے مرکزی صدر آئی ایس اومحمد قاسم شمسی نے خطاب کیا ۔
مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے طلباء کی کثیر تعداد شریک ہے، کنونشن کے پہلے روز مرکزی صدر محمد قاسم شمسی اور امامیہ چیف سکاؤٹ عباس علی نے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ مرکزی کنونشن اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگا جس میں نئے مرکزی صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔