
یکم ربیع الاول مارچ کی نشرواشاعت کے حوالے مرکزی جلوس اربعین میں اسکرینز نصب کردی
شیعہ نیوز : شیعہ تنظیموں کی جانب سے یکم ربیع الاول مارچ کی نشرواشاعت کے حوالے مرکزی جلوس اربعین میں اسکرینز نصب کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق متنازعہ توہین صحابہ ترمیمی بل کے خلاف علمائے کرام نے متفقہ طور پر یکم ربیع الاول کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا جس کی بھرپور نشرواشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں مجلس وحدت المسلمین اور سینٹرل اربعین کمیٹی کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین کراچی کے راستوں میں بڑی بڑی اسکرینز نصب کی گئی ہیں جس پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی تصاویر بھی موجود ہیں جو ملت تشیع کے اتحاد و وحدت کی عظیم مثال ہے۔
خیال رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کچھ روز قبل مرکزی کابینہ کے اجلاس میں یوم اربعین کو نشر و اشاعت کا ذریعہ بناتے ہوئے قوم کو یکم ربیع الاول کے احتجاج کے لیے تیار رکھنے کی ترغیب دلائی تھی۔