
گلگت بلتستان، اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ
انجینئر اسماعیل نے مذید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو مگر ان کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا ہے
شیعہ نیوز: گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی نے اسلامی تحریک کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے تین حلقے مانگ لئے تاہم پیپلز پارٹی دو حلقے دینے پر آمادہ ہوگئی ہے۔
ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر خزانہ و پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔
اسلامی تحریک ہم سے تین حلقے مانگ رہی ہے لیکن ہم دو حلقے دینے پر آمادہ ہیں، اسلامی تحریک کو کونسے حلقے دینے ہیں یہ فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: فرقہ واریت اور بدامنی پھیلانے والوں پر قابو پایا جائیگا، مولانا ارشد مدنی
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کہیں بھی دو حلقے اسلامی تحریک کو دے سکتے ہیں، وزیراعلی حاجی گلبرخان کا حلقہ بھی ہم اوپن رکھیں گے، ان کے حلقے میں بھی ہمارا کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوگا۔ اسلامی تحریک کے ساتھ اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ہم خواہاں ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ و پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل نے مذید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو مگر ان کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
اسلامی تحریک کے ساتھ ہمارے بڑے اچھے روابط ہیں، ہم اس جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حق میں ہیں۔