اہم پاکستانی خبریں

کوئٹہ، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

شیعہ نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل روزی خان کاکڑ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور امیدوار اصغر خان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ یہ اعلان دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے 2 قومی اور 3صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ پیپلز پارٹی کے روزی خان کاکڑ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 263 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار اصغر خان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا، جبکہ پی بی 50 اور پی بی 51 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوئے۔ اس کے بدلے میں عوامی نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کی نشست 264 میں اپنے امیدوار نور احمد کو پیپلز پارٹی کے امیدوار جمال رئیسانی کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کیا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 سے بھی اے این پی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button