آئی ایس او پشاور ڈویژن کی دوسری مجلس عمومی کا اجلاس
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی دوسری مجلس عمومی برائے سال ’’معنویت و بصیرت‘‘ 2023-24 کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے آخری روز کی آخری نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس میں یونٹس کے لئے تیسری سہ ماہی کے منصوبہ بندی کی منظوری اجلاس سے کروائی گئی اور اصلاحاتی منصوبہ بندی برائے تنظیمی ڈھانچہ اور متفرقات پر ڈسکشن ہوئی۔ اجلاس میں سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت نوید انجم نے توسیع تنظیم میں ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر گفتگو کی۔ اجلاس کے اختتامی مراحل میں مرکزی جنرل سیکرٹری سید معمر نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں ڈویژنل صدر حسن رضا نے اختتامی کلمات ادا کئے اور تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ نشست کے اختتام پر میزبان و مہمان یونٹس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ نشست میں سابق مرکزی محبین انچارج سید شوکت شیرازی، سابق ڈویژنل صدور شاہ حبیب جعفری، سجاد مہدی، ثقلین مہدوی اور یونٹس کے سینئر احباب نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔