دنیا
سی آئی اے کے سربراہ کا اسرائیل کا خفیہ دورہ
شیعہ نیوز:صیہونی ذرائع نے جمعے کی صبح اعلان کیا کہ امریکا کی خونخوار خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ "ولیم برنز” نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں کا سفر کیا۔
صیہونی چینل "کان” نے اطلاع دی ہے کہ سیکورٹی کشیدگی کے سائے میں سی آئی اے کے سربراہ نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں اسرائیل کی خونخوار خفیہ جاسوسی ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ برنی بھی شامل تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب صیہونی میڈیا کو آج اس خبر کو شائع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا جب گزشتہ دنوں مزاحمتی گروہوں اور صیہونی حکومت کی افواج کے درمیان کشیدگی میں شدت آئی ہے۔