
مشرق وسطی
خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا دمشق پر تل ابیب کے حملے پر اظہار برہمی
شیعہ نیوز: خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے دمشق میں الجولانی کی رہائش گاہ کے قریب گذشتہ رات اسرائیلی فضائی حملے پر برہمی کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البداوی نے ایک بیان میں شام پر قابض الجولانی کی رہائش گاہ کے قریب اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے کو خطے کے استحکام کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر جنگ کو وسعت دینے کا مطلب مزاحمت کے اہداف اور حملوں میں اضافہ ہے، الرشق
انہوں نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام اور اس کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی مخالفت پر زور دیا۔
اس سے قبل قطر اور سعودی عرب نے بھی اسرائیلی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔