پاکستانی شیعہ خبریں

جلوسوں کے راستے کی سیکورٹی صفائی اور مناسب لائٹنگ کے انتظامات کئے جائیں۔سید علی حسین نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیا ت سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں حکومت محرم سے قبل ضروری انتظامات مکمل کرنے کے احکامات صادر کرے۔کے الیکٹرک ماہ محرم میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا یقینی بنائے۔شہری وضلعی انتظامیہ جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی،اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کے انتظامات کو قبل محرم سے جلد از جلد مکمل کریں۔ سندھ میں محرم الحرام کے دوران 10 ہزار سے زائد جلوس عزا برآمد ہوتے ہیں۔ جلوسوں کے راستے کی سیکورٹی صفائی اور مناسب لائٹنگ کے انتظامات کے لئے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی جانی چاہئے تا کہ عزاداری کے پروگراموں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتہائی ضروری ہے۔افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد پاکستان میں بھی تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ملک دشمن عناصر کسی شر پسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے زیادہ چوکس ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ کوئی بھی شر پسند اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں اسکاؤٹس ذاتی طور پر بھی عزاداری کے پروگراموں کی نگرانی کریں۔ جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کرکے اور میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے کسی متوقع ناخوشگوار واقع کو روکا جاسکتا ہے انہوں نے بلدیہ کے افسران سے بھی مطالبہ کیا کہ جلوسوں کے راستوں میں صفائی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت نہ برتی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button