چمن،پاک افغان بارڈر سے سیکیورٹی فورسزنے ٹی ٹی پی کے 2 اہم دہشتگرد گرفتار کرلیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن سے خودکش جیکٹس سمیت گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چمن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سکیورٹی فورسز حکام کے مطابق دونوں دہشتگردوں نے سپین بولدک افغانستان میں واقع طور آغا نامی ٹی ٹی پی کمانڈر کے تحت جماعت الاحرار، ٹی ٹی پی سے اپنی وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں بنوں، سی ٹی ڈی نے TTP کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے 27 جنوری 2022 کو چمن میں ایک لیویز کانسٹیبل کے قتل اور 4 فروری 2022 کو چمن میں لیویز پارٹی پر گرینڈ حملوں میں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس، 10 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرینڈز، 3 بنڈل پرائما کارڈ، 8 آئی ای ڈی کنٹرولر، 2 ریموٹ کنٹرول، 4 سیل، 10 ڈیٹونیٹر، ایس ایم جی کے 100 جبکہ پسٹل کے 90 راؤنڈ، 1 مکسر اور 1 باکس برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔