اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کی لوئر دیر میں کارروائی، 2 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ بھی شامل ہے۔

خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھاحکومت نے خارجی حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہنے کا عزم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے، قیام امن کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button