
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ایک دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کی گئی ایک کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک اوردو کو گرفتارکرلیاہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردو ں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔اس سے پہلے بنوں کے علاقے جانی خیل میںدہشت گردوں کی طرف سے ایک فوجی چوکی پر حملے میں پاک فو ج کاایک جوان شہیدہوگیا۔