
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے دو کمانڈر ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹانک کے نواحی گاؤں رغزائے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹانک کے نواحی گاؤں رغزائے میں مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت انس عرف منیر اور بخت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دونوں سیکیورٹی اداروں پر کئی حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر گاؤں راغزئی اور گومل ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر آپریشن کیا، جس میں دہشت گرد کمانڈر انس عرف منیر سکنہ جنوبی وزیرستان اور دوسرا ساتھی بخت اللہ سکنہ جنوبی وزیرستان جو کہ سکیورٹی اداروں پر کئی حملوں میں ملوث رہ چکا ہے۔ کمانڈر انس عرف منیر جس کا شمار اعلیٰ کمانڈروں میں شمار کیا جاتا ہے اور خودکش حملہ آور گروہ کا کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سجنا گروپ ہے۔