اہم پاکستانی خبریں

شمالی وزیر ستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کالعدم سپاہ صحابہ اور ٹی ایل پی کے شرپسندوں کی ہنگامہ آرائی، پولیس پر حملہ

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا، شہید سپاہی ناصر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نےکہا ہے کہ علاقے سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button