اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 6 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے۔ اسلحہ میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، بارودی سرنگیں، ہتھکڑیاں اور کثیر تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز نے ہمزونی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button