مشرق وسطی

زائرین کی سکیورٹی کو یقیینی بنایا جائے: مقتدیٰ صدر

شیعہ نیوز:صدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے ہفتے کی شام اربعین حسینی کے سلسلے میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے عراق جانے والے زائرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ زائرین کی جان کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں اور آپس میں ہر قسم کے ٹکراؤ سے پرہیز کریں۔

مقتدیٰ صدر نے میڈیکل پروٹوکول اور صفائی ستھرائی کے خیال پر زور دیتے ہوئے کربلائے معلیٰ کے متعلقہ عہدے داروں سے کہا کہ وہ زائرین اربعین کی سکیورٹی کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لیں اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے چیک پوسٹوں کی مانیٹرنگ پر توجہ دیں۔

اُدھر عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی ڈیویژن ایک سو دس کے کمانڈر ظاہر حبیب المندلاوی نے بھی خبر دی ہے کہ اس ڈیویژن کے پانچ سو اہلکار حشد الشعبی کے دیگر ہزاروں جوانوں کے ہمراہ زائرین بالخصوص ایرانی زائرین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔

عراقی ادارۂ کسٹم کے عہدے دار علاء القیسی کے مطابق اب تک تقریبا پینتالیس ہزار ایرانی زائر دو سرحدی گزرگاہوں کے راستے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button