پاکستانی شیعہ خبریں

فرقہ وارانہ دہشتگردی کا تاثر دینے کیلئے فتنہ پرور عناصر کو تیار کیا جا رہا ہے، وفاق المدارس الشیعہ

شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ذاکر اہلبیت نوید عاشق بی اے کی مجلس عزا کے دوران شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنم لینے والے نئے فتنے کی شکل میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کا تاثر دینے کیلئے کچھ عناصر کو تیار کیا جا رہا ہے۔ جو کہ ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے۔ اس کی بیخ کنی کیلئے ریاست پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان بناتے وقت اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، مگر عملی طور ایسا کچھ نظر نہیں آ رہا۔ دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔ تکفیری دہشتگرد گروہ دندناتے پھر رہے ہیں۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی فرقوں کے درمیان فرقہ وارانہ اختلافات موجود ہیں اور ان کا علمی سطح پر اظہار بھی ہوتا رہتا ہے، لیکن فرقہ وارانہ علمی اختلافات کا دہشتگردی سے تعلق نہیں۔ دہشتگرد پاکستان کے عدم استحکام کا بیرونی ایجنڈا لے کر آتے ہیں، ان کی بیخ کنی کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے مگر کہیں نظر نہیں آ رہا کہ ریاستی اداروں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button