
اسرائیل، صیہونیوں پر قدرت کا عذاب 131 یہودی لپیٹ میں آگئے
مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے صیہونیوں پر قدرت کا عذاب نازل ہوگیا131 یہودی لپیٹ میں آگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے صیہونیوں پر قدرت کا عذاب نازل ہوگیا، 131 یہودی لپیٹ میں آگئے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے روزنامہ قدس کے مطابق اسرائیل میں سورج سوانیزے پر آ گیا،سورج کی آگ صہیونیوں کو جھلسانے لگی ۔
بد ھ کے روز ہونے والی گرمی کے باعث مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 131 یہودی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو وارننگ جاری کی تھی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی،تاہم تمام پیشگی اقدامات اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب سورج نے آگ برسانا شروع کردی ۔گرمی کی انتہا کی وجہ سے مختلف مقامات پر آ گ لگ گئی جس کی وجہ سے 131 اسرائیلی جھلس کر زخمی ہو گئے جب کہ مختلف واقعات میں 200 مکانات اور 10 گاڑیاں بھی راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
اسرائیلی محکمہ صحت کے دعوےکے مطابق گرمی کے باعث 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔