پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سینیٹر علامہ راجہ ناصر کا پارہ چنار پرامن مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارہ چنار سے شروع ہونے والے پرامن مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور سیکورٹی اداروں کی غفلت کے سبب پارہ چنار ضلع کرم کے عوام گزشتہ کئی ماہ سے محصور ہیں، پارہ چنار کے عوام بنیادی انسانی حقوق اور انسانی ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ایک ماہ سے قومی شاہراہ بند کی گئی ہے، غذائی اجناس، ایندھن اور ادویات کی قلت سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور ملکی سیاہ و سفید پر قابض حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں، امریکی صدر کو مبارک دینے والے ناعاقبت اندیش حکمران اپنے نہتے شہریوں کی مشکلات سے آنکھیں چرا رہے ہیں، مٹھی بھر دہشت گردوں نے وہاں کے شیعہ سنی مسلمانوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، خیبر پختونخواہ کے نااہل وزیر اعلی کو صوبے میں عوامی مسائل سے کوئی سروکار ہے اور نا ہی امن و عامہ کے ضامن سیکورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں مخلص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران فورسز کی مشترکہ کاروائی، جیش العدل سربراہ واصل جہنم

انہوں نے کہا کہ آج ضلع کرم کے باشعور اور غیرت مند عوام نے اس جبر کے خلاف پر امن لانگ مارچ شروع کیا ہے ہم اس مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، سب کی نظریں پارہ چنار ضلع کرم کی جانب ہیں، پاکستانی قوم ضلع کرم کے اپنے بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہم پارہ چنار کو غزہ نہیں بننے دیں گے، پارہ چنار کے محب وطن عوام نے پارلیمنٹ، سینیٹ، صوبائی و مرکزی حکومت کے ذمہ داران اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اس مسئلے کو حل کرنے کی بارہا اپیل کی، وفاقی دارالحکومت میں دھرنے دیئے گئے اور مسلسل میڈیا ٹاکس ہوتی رہی ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے، نہتے عوام جن میں بچے بوڑھے اور جوان شامل ہیں اپنے حق کی خاطر گھروں سے نکل پڑے ہیں، حکومت، ارباب اختیار اور سیکورٹی ادارے ہوش کے ناخن لیں کسی بھی حادثے یا ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری "کے پی کے” کے وزیراعلی اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں پر عائد ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button