مشرق وسطی

بحیرہ احمر میں ٹرومین کی جگہ نئے طیارہ بردارجہاز بھیجنا امریکہ کی ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے، عبدالملک الحوثی

شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں متبادل طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کی امریکی درخواست یمن کے خلاف اس کی تباہ کن ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔”

عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ یمن کی جانب سے یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے تنیجے میں یہ ہمارے دشمن امریکہ اور جہاز کے عملے کے لیے ایک خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔جب کہ یہ جہاز طاقت کی علامت ہوا کرتا تھا جس سے واشنگٹن بڑی طاقتوں جیسے چین اور دیگر ملکوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں اقتدار کی رسہ کشی، داعش کا سرغنہ ہلاک

انصار اللہ کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمن نے اس جہاز کو بار بار نشانہ بنا کر اسے ناکارہ بنانے میں کامیاب رہا ہے اور امریکہ مجبور ہوگیا کہ اس کے متبادل کے طور پر دوسرا جہاز بھیجنے کا اعلان کرے اور یہ ناکامی کا واضح اعتراف ہے۔

عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ امریکہ ان جہازوں سے دوسروں کو ڈراتا ہے لیکن یمن کے ساتھ محاذ آرائی میں یہ جہاز امریکہ کے لیے اسیکریپ میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button