دنیاہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی لبنان میں لڑائی میں سات اسرائیلی فوجی جہنم واصل،17 زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی اخبار’حدشوت‘ کے مطابق بدھ کے روز جنوبی لبنان میں پرتشدد لڑائیوں میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم از کم 17 دیگر زخمی ہو گئے۔

عبرانی اخبارنے کہا کہ گولانی بریگیڈ کے سات فوجی جنوبی لبنان میں سکیورٹی کے ایک واقعے میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی مقبوضہ فلسطین میں نہاریا پر حزب اللہ کے میزائل حملے

منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں اس کے 23 فوجی زخمی ہوئے۔

شمالی محاذ حزب اللہ اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ شمالی محاذ میں دراندازی کرنے والی قابض صہیونی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

حزب اللہ کا قابض اسرائیلی فوج اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں بستیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button