مشرق وسطی

نجف اشرف، آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی کی آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

شیعہ نیوز: عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ العظمی الشيخ حافظ بشير حسين نجفی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حوزاۃ علمیہ اور بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت و عظمت اور قرآن اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دینے کے متعلق گفتگو ہوئی۔ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مرجع عالی قدر حافظ بشیر حسین نجفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وجود مبارک پورے عالم تشیع کے لیے بالعموم اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے بالخصوص باعث برکت و رحمت اور برصغیر پاک و ہند کے لیے باعث فخر ہے۔ مرجع عالی قدر حافظ بشیر حسین نجفی نے حافظ سید ریاض حسین نجفی کے وجود مبارک کو تمام شیعان پاکستان کے لیے باعث برکت قرار دیتے ہوئے، آپ کے طول عمر، صحت و سلامتی اور تمام شیعان عالم کے حفظ و امان کے لیے دعا فرمائی۔ ملاقات میں نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ علامہ سید مرید حسین نقوی، سید مہدی حسن نقوی اور مولانا کرم علی حیدری شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button