دنیا

ایران امریکہ مذاکرات پر متعدد ممالک کا مثبت ردعمل کا اظہار

شیعہ نیوز: متعدد ممالک نے عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہفتہ کو ہونے والے مذاکرات پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق عمان کی میزبانی اور ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کو مکمل ہوچکا ہے۔

ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جب کہ امریکی فریق کی سربراہی صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لئے ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا کہ یہ بات چیت "بہت مثبت اور تعمیری” تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وٹکوف نے عراقچی سے کہا کہ انہیں صدر ٹرمپ کی طرف سے دونوں ممالک کے اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ہدایات ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر ہائپر سونک میزائل حملہ

ہفتے کے روز ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات پر درج ذیل ممالک کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے:

خلیج فارس تعاون کونسل

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البداوی نے کہا کہ عمان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی سے اقوام کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرنے کے اس کے دانشمندانہ انداز کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک تنازعات کے پرامن حل کے خواہاں ہیں اور ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو علاقائی اقوام اور دنیا کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔

روس

ویانا میں روس کے مستقل نمائندے میخائل الیانوف نے ایران امریکہ مذاکرات کے نتائج کو "اطمینان بخش” قرار دیا۔

انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا: عمان میں ہونے والی آج کی ملاقات کے نتائج پر، ایرانیوں اور امریکیوں نے مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔

سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے تمام علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے عمان کی کوششوں کی حمایت کی۔

ریاض نے امید ظاہر کی کہ ایران-امریکہ مذاکرات کے نتائج خطے اور دنیا میں سلامتی، استحکام اور امن کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

عراق

عراق کی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات کے مستقبل قریب میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

اس ملک کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج سے کشیدگی کو کم کرنے اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی میں مدد ملے گی۔

مصر

قاہرہ نے امید ظاہر کی کہ بالواسطہ مذاکرات سے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا جس سے خطے میں بالعموم اور غزہ کی پٹی میں بالخصوص کشیدگی میں کمی آئے گی۔

مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عمان کے مثبت کردار اور بات چیت کے ذریعے سیاسی حل تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علاقائی بحرانوں کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

کویت

کویت کی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات سے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو مدد ملے گی۔

اس ملک کی وزارت نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی حل پر کویت کی حمایت اور یقین پر زور دیا۔

قطر

دوحہ نے بھی مذاکرات کے بعد فریقین کے مثبت جذبے اور بیانات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قطری وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ملک نے اس سلسلے میں سلطنت عمان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

بحرین

بحرین نے کہا کہ اسے امید ہے کہ ان مذاکرات سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور امن کو مدد ملے گی۔

منامہ نے تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کے مقصد سے عمان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button