مشرق وسطی

شام، امریکی فوجی اڈے میں کئی دھماکے

شیعہ نیوز: دیر الزور کی العمر آئیل فیلڈ کے قریب واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں کئی ہولناک دھماکے سنائی دیئے ہیں۔ دھماکوں کی مزید تفصیلات فوری طور پر موصول نہیں ہوسکیں۔ امریکہ کے اس اڈے پر گزشتہ ہفتے پیر کے روز بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کافی عرصے سے شمالی اور مشرقی شام میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور اس ملک کے تیل، گیس اور غلات چوری کرنے کے علاوہ ، شامی شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close