مشرق وسطی

امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا نے کئی افراد کو اغوا کر لیا

شیعہ نیوز:شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی کرد ملیشیا نے شام کے الحسکہ صوبے کے داخلی راستوں میں چیک پوسٹیں قائم کر کے کئی افراد کو اغوا کر لیا جس کے بعد انھیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغوا ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

الحسکہ میں سویلین افراد کو ایسے میں اغوا کیا گیا ہے کہ جب الحسکہ صوبے کے عوام نے متعدد دیہی علاقوں میں امریکی پابندیوں اور اس ملک کے فوجیوں کی شام میں موجودگی نیز امریکہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

شام کے ان علاقوں کے عوام نے ملک کی بدتر اقتصادی صورتحال کے پیش نظر امریکہ کے خلاف نعرے لگائے کیونکہ امریکی فوجی ان علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button