دنیا

البانیہ کی پارلیمنٹ پر شدید سائبر حملہ، سرگرمیاں معطل

شیعہ نیوز: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو البانیہ کی پارلیمنٹ سائبر حملے کے نتیجے میں بند کر دی گئی تھی۔

تسنیم نیوز کے مطابق، البانیہ کی پارلیمنٹ نے منگل کو سائبر حملے کے بعد اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق البانیہ کی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیکرز کا ارادہ پارلیمنٹ کے ڈیٹا میں گھس کر معلومات کو ڈلیٹ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اہداف حاصل کرنا آسان نہیں، اسرائیلی فوجی سربراہ جنرل ہرٹزی ہالوی کا اعتراف

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سائبر حملے میں ڈیٹا کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم ماہرین اس حملے کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے ضروری تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ پیر کے روز ایک موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی اور ایک ایئر لائن کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ البانوی میڈیا نے اس حملے کی ذمہ دار ’’ہوم لینڈ جسٹس‘‘ نامی گروپ کو قرار دیا۔

البانیہ کو جولائی 2022 میں ایک شدید سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button