مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سید عباس عراقچی: نیتن یاہو کون سا نشہ کررہا ہے؟

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے X سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ پر لکھا کہ نیتن یاہو نے تقریباً 2 سال قبل غزہ کی فتح کا دعوی کیا لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ فوجی دلدل میں پھنس جانا، جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری اور حماس میں مزید 200,000 افراد کی شمولیت۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے بارے میں اس کی یہ خام خیالی تھی کہ وہ 40 سال سے جاری پرامن ایٹمی کامیابیوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ لیکن نتیجہ یہ نکلا کہ ان ایرانی سائنسدانوں میں سے ہر ایک نے (جن کو اس کے کرائے کے قاتلوں نے شہید کیا)، سینکڑوں قابل طلبہ کو تربیت دی اور یہ طلبہ جلد ہی نیتن یاہو کو دکھائیں گے کہ وہ کتنے ماہرہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی شدت پسندوں کا قبلۂ اول پر دھاوا، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

عراقچی نے لکھا: لیکن اس کی اکڑ ختم نہیں ہوئی۔ ایران کے خلاف اپنے کسی بھی جنگی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد، اور جب ہمارے طاقتور میزائلوں نے صیہونی حکومت کے خفیہ مراکز(جن کی تباہی کو وہ اب بھی چھپا رہے ہیں) کو تہس نہس کردیا، اپنے "ابا جی” کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گیا، اب وہ ایران کے ساتھ بات چیت میں امریکہ کو ڈھٹائی سے حکم دے رہا ہے کہ وہ (امریکہ) کیا کہہ سکتا ہے اور کیا نہیں اور کیا کرسکتا ہے اور کیا نہیں۔

عراقچی کا کہنا ہے کہ اس لطیفے سے ہٹ کر کہ ایران ایک مطلوب جنگی مجرم کی باتوں پر توجہ دے گا، ایک اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ "نیتن یاہو کون سا نشہ کر رہا ہے؟ اور اگر ایسا نہیں، تو موساد کے پاس وائٹ ہاؤس کے بارے میں ایسی کون سی معلومات ہیں؟”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button