پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

غاصب اسرائیل نے تمام دنیا کے انسانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی ہے، جس کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے،علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں ایس یو سی پاکستان لاہور ڈویژن کی جانب سے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور سے ایک پرامن حمایت مظلومین احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری و دیگر تنظیمی احباب اور علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں سیکرٹری جنرل نے ریلی سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا جس صورتحال سے دوچار ہے، اس کی وجہ صیہونی ریاست ہے، اس ریاست اور قبضہ گروپ نے تمام دنیا کے انسانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی ہے، جس کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔

ان شاء اللہ فتح ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے، سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم مل کر اس حمایت کو جاری رکھیں گے۔ اس میں تمام مکاتب فکر یک آواز ہیں، یہ آواز ہی دشمن کے ایوانوں پر لرزہ طاری کرتی ہے، تمام احباب کا شکریہ، اللہ تعالٰی آپکی اس کاوش کو قبول فرمائیں، آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button