پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مغرب اسرائیل کو جتنا بھی سہارا دے اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ کر رہے گا، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ نیوز : شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ وحدت المسلمین گلستان جوہر میں حمایت مظلومین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ حمایت مظلومین کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے مختلف امور موجودہ عالمی صورتحال پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بیت المقدس فلسطینی عوام کا مقدر ہے، مغرب اسرائیل کو جتنا بھی سہارا دے اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ کر رہے گا، لاکھوں بے گناہ مظلوم انسانوں کا خون رنگ لائے گا، آج سارا مغرب اسرائیل کی پشت پناہی کے لئے متحد ہو گیا ہے لیکن مسلم حکمرانوں پر بے حسی طاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کانفرنسوں کا انعقاد تجدید عہد ہے ان مظلومین کے ساتھ جن کی قربانیوں نے آج عالم اسلام کو صحیح اور غلط کی پہچان کروائی ہے، جو غلط ہوتا ہے وہ ہمیشہ دوسروں کی زمینوں پر قابض اور صیہونی ریاستوں کا تصور پیش کر کے پوری دنیا کو ظلم و جبر کی دعوت دیتا ہے، غلط سوچ اور فکر کی ترویج میں مصروف ہوتا ہے تاکہ شیطانیت پروان چڑھے لیکن اس کے مدمقابل ہمیشہ صحیح سوچ فکر اور نظریہ یعنی درس حریت، درس کربلا ہمیشہ ہر یزید اور غاصب ریاستوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلا کرنے کی بھرپور صلاحیت کی ایسی طاقت رکھتا ہے کہ تمام شیطانیت پل بھر میں نیست و نابود ہو جاتی ہے، نظام عدل اور نظام حق ہمیشہ غالب رہتا آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button