مشرق وسطی

عراق میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں پر خوف کے سائے

شیعہ نیوز: امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ایک کاروان کو صوبہ صلاح الدین میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری «لواء ثأر المهندس» سے موسوم ایک گروپ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں واقع صوبہ صلاح الدین میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی کاروان پر ہونے والے حملے سے فوجی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

عراق میں موجود امریکیوں پر حملہ روز کا ایک معمول ہے اور گزشتہ مہینوں اور برسوں میں دسیوں بار انہیں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

امریکی اتحادیوں نے استقامتی گروہوں کے حملوں اور سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں سے محفوظ رہنے کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

جنرل شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے بزدلانہ قتل کے واقعے کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے سرزمین عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کیا تھا تاہم وہ مختلف بہانوں سے اس ملک میں باقی رہنے پر مُصر ہیں جس پر عراق کی استقامتی تنظیموں نے یہ واضح اعلان کیا ہوا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد ملک میں موجود رہیں گے وہ ان تنظیموں کے نشانے پر رہیں گے اور انہیں ہر ممکن شکل میں نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button