پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ ایک دھشتگرد اور عالمی قوانین وضوابط کی پامالی کرنے والی ناجائز ریاست ہے، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوری ایران پر فلسطین کی غاصب صیہونی ریاست کی بزدلانہ جارحیت اسکے جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسرائیل کہ جس کے ہاتھ فلسطینی، لبنانی ویمنی وشامی ودیگر عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

یہ ریاست اب مشرق وسطی ہی نہیں بلکہ دنیا کے لیے سکیورٹی رسک بن چکی ہے ۔ حال میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اس اسرائیلی جارحیت کے پیچھے شیطان بزرگ امریکہ کا مکمل کردار ہے اور اس جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ہم اسرائیلی و امریکی کھلی جارحیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور جمہوری اسلامی ایران کو مکمل حق ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔

ہماری ہر قسم کی حمایت ملت ایران کے ساتھ ہے اور ہم تمام عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی کھلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کریں اور سفارتی، اخلاقی اور عسکری سطح پر برادر اسلامی ملک ایران کی حمایت کی جائے۔اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والی ایرانی فوجی قیادت و ایٹمی سائنسدانوں و عوام الناس کی شہادتوں پر ولی امر مسلمین حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای و خانوادہ شھداء اور ایرانی غیور عوام کی خدمت ہدیہ تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ اور ان حملوں میں زخمی ہونے والے عوام کی شفایابی کے لئے دعا گو ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button