اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا حضرت امام رضاؑ کے حرم مطہر پر حاضری

شیعہ نیوز: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کرنے اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی احمد مروی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے جس کی واضح مثال دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں تجارتی مراکز کھولنے کا آغاز ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت، حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت، اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کو یکجا کرنے کیلئے، پاکستان اور ایران ہر فورم پر مل کر آواز بلند کریں گے۔

ایرانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق ویڈیو بیان میں پاکستان کےوزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایرانی قیادت نے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر چلنے کے عزم کی تجدید کی۔

اس موقع پر حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی احمد مروی نے مغرب اور سامراجیوں کی جانب سے اسلاموفوبیا کے فروغ کی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے شرانگیز اقدامات سے نمٹنے کیلئے ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے اسلامی سرزمینوں پر ناجائز قبضہ کرلیا ہے اوراگر ہٹلر نے یہودیوں کو مار ڈالا ہے اور اگر ہولوکاسٹ سچ ہے تو کیوں مسلمان اس جرم کی قیمت ادا کریں؟

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ دورہ ایران میں صدر حسن روحانی، اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی اہم، مثبت اور تعمیری قراردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button