اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شاہ محمود پاکستان کے نہیں بلکہ امریکہ اور یہودیوں کے ترجمان ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نےکہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان اور اسلام کے نہیں بلکہ امریکہ اور یہودیوں کے ترجمان بنے ہوئےہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے تحصیل کبیروالا کا ایک روزہ دورہ کیا، جس میں مختلف عوامی اجتماعات، کارنر میٹنگز اور تنظیمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے دورہ کبیروالا کے دوران معروف صحافی اور ضلعی امن کمیٹی کے سید ذوالقرنین حیدر بخاری سے اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور اُن کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ بھی پڑھی۔

علامہ اقتدار نقوی نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان اور اسلام کے ترجمان نہیں بلکہ امریکہ اور یہودیوں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور اسلام کو باہر سے نہیں اندرونی خطرات لاحق ہیں، ایک منظم سازش کے تحت دوبارہ ملک کو امریکی کالونی بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، حکومت امریکی خوشامد اور چاپلوسی میں سی پیک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button