مشرق وسطی

شاہ سلمان کی سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

شیعہ نیوز: سعودی شاہ نے کل رات ایک حکم کے ذریعے کبار العلماء اور دیگر اداروں میں بڑے پیمانے پر تبادلے کا فرمان جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ عبدالعزیز بن عبدالله آل شیخ کی صدارت میں کبار العلماء کے اراکین کو بدل دیا ہے۔

کبار العلماء کے 20 اراکین ہیں جو سب کے سب سعودی مبلغین ہیں۔

سعودی شاہ نے اس حکم میں نیز خالد بن عبدالله اللحیدان کو سعودی عرب کی اعلی عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا ہے جبکہ غیھب بن محمد بن عبدالله الغیھب کو سول کورٹ کا مشیر بنا دیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسی طرح ایک اور فرمان میں 150 افراد کو عبدالله بن محمد آل شیخ کی صدارت میں 4 سال کیلئے پارلیمنٹ کونسل کا رکن منتخب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button