اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شاہ سلمان نے سرزمین کعبہ پر امریکی فوجی بلا کر ناجائز کام کیا ہے

ارض مقدس پرامریکی افواج کو کنٹرول دینا کسی بہت بڑے سانحے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عرب میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دینے پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ سلمان نےسرزمین کعبہ پر امریکی فوجی بلا کر ناجائز کام کیا ہے۔

ڈاکٹر آصف جلالی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امریکی فوج کو تعینات کرنا خطرے سے خالی نہیں، ارض مقدس پرامریکی افواج کو کنٹرول دینا کسی بہت بڑے سانحے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد عربی (ص) نے اپنی آخری وصیت میں یہود و نصاری کو جزیرہ عرب سے نکالنے کا حکم ارشاد فرمایا تھا، قرآنی نقطہ نظر کے مطابق یہود و نصاری کو دوست بنانا جائز نہیں، اس کے باوجود انہیں اپنا یا حرمین شریفین کا اور ارض قرآن کا محافظ بنانا کس قدر ناجائز ہوگا؟

علامہ اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اور یہود کے مفادات کا محافظ ہے ہرگز امت مسلمہ کے مفادات کا محافظ نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button