پاکستانی شیعہ خبریں

شہید فخری زادہ کا قتل عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، سید احمد رضوی

شیعہ نیوز : بلتستان کے معروف عالم دین، استاد حوزہ حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے اپنے ایک بیان میں دہشت گردانہ حملے میں وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن تنظیم کے سربراہ’’محسن فخری زادہ‘‘ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان کی شہادت، رواں سال میں دراصل دوسری بار اسلامی جمہوری ایران پر حملہ ہے، نیز یہ حملہ خطے اور فلسطین کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن اور سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ ظلم نظر نہیں آتا، جو اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور امریکہ اسرائیل کی حمایت و پشت پناہی کرکے انسانیت کے قتل میں برابر کے شریک ہیں۔

سید احمد رضوی نے کہا کہ ایران کی وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت پر امام زمانہ (عج) ملت ایران، مقام معظم رہبری اور شہید کے پسماندگان کی خدمت تسليت و تعزيت پيش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button