پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم

تقریب میں جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، معروف منقبت خواں میر حسن میر، معروف شاعر اہل بیتؑ میر تکلم اور میر معروف نوحہ خواں شاہد بلتستانی نے خصوصی شرکت کی اور شہداء کے بچوں میں بکرے تقسیم کئے

شیعہ نیوز: شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں شہداء کی فیملیز کیلئے بکرا منڈی لگائی گئی، جس میں شہداء کے کمسن اطفال میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے۔ کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات کی زد میں ہزاروں گھروں کے چراغ بجھ گئے، جن میں کئی ایسے لوگ تھے جو اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے۔

ان شہداء کے بچے کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانور قربان کرنے کا موقع نہیں ملتا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے بکرا منڈی کا انعقاد کیا گیا۔ بکرا پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں شہداء کے چھوٹے بچوں اور بچیوں میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے تاکہ وہ عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ بکرا پروجیکٹ کا مقصد شہداء کے بچوں کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: عید کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی کی شہداء کے گھروں پر حاضری

تقریب میں جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، معروف منقبت خواں میر حسن میر، معروف شاعر اہل بیتؑ میر تکلم اور میر معروف نوحہ خواں شاہد بلتستانی نے خصوصی شرکت کی اور شہداء کے بچوں میں بکرے تقسیم کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button