اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید فاونڈیشن ماہانہ 1920 خانوادہ شہداء کی امداد کررہا ہے، شیعہ نیوز رپورٹ

محبت اہل بیتؑ کے جرم میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کی نگہداشت کے لئے شہید فاونڈیشن کا قیام عمل میں آیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں تکفیری دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے مومنین کے خانوادوں کی نگہداشت کے لئے بنایا گیا ادارہ شہید فاونڈیشن ملک بھر کے ایک ہزار نو سو بیس 1920شہداء کی فیملی کی ماہانہ امداد کررہا ہےجو کسی بھی فلاحی ادارے کے مقابلے میں بڑی اورمنظم سپورٹ ہے۔

پاکستان میں تکفیری دہشتگرد ی کی لہر نے سب سے زیادہ متاثر شیعہ مسلمانوں کو کیا ،دہشتگرد نفرت و تعصب کی بنیاد پر ایک شخص کو تو قتل کر بھاگ جاتے لیکن یہ قتل ایک شخص کا نہیں بلکہ پورے خاندان کا قتل ہوتا تھا، کسی خاندان کا کفیل قتل کردیا جائے تو وہ خاندان برباد ہوجاتا ہے،اسی بنیاد پر خاندان رسول اللہ (ص) سے محبت کے جرم میں شہید ہونے والے شہداء کے اہل خانہ کی نگہداشت کے لئے شہید فاونڈیشن کا قیام عمل میں آیا۔

اہم بات یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اس ادارے کی کوئی مدد نہیں کی جاتی ۔ وہ کام جو حکومت کو کرنا چاہیے وہ ایک تن تنہا ادارہ ملت کے تعاون سے انجام دے رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ ہزارہ کان کنوں کا قاتل فضل الرحمن واصل جہنم ہوگیا

شہید فاونڈیشن شہداء کی فیملیز کی ماہانہ امداد کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کے تعلیمی اخراجات دیگر اہم مذہبی تہواروں پر تحفے تحائف بھی پیش کرتا ہے تاکہ شہداء کے بچوںکو اپنے سائبان کی کمی محسوس نا ہو۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے 191خانوادہ شہداء کی شہید فاونڈیشن کی جانب سے سپور ٹ کی گئی،جبکہ سند ھ میں 419 خانودہ شہداء ا ن میں صرف کراچی کے347 خانودوں کو سپورٹ کی جارہی ہے، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے 380، بلوچستان کے 263 ، گلگت بلتستان کے 84 فاٹا کے 579 اور آزاد کشمیر کے 4 خانوداہ شہداء کو ماہانہ بنیاد پر شہید فاونڈیشن کی جانب سے امداد فراہم کی جاتی ہے، ان تمام شہداء کی فیملیز پر آنے والےماہانہ اخراجات تقریباًسوا تین کروڑ کے قریب ہیں ، یہ تمام اخراجات مومنین کے تعاون سے کیئے جاتے ہیں لہذا مومنین سے مزید امداد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Shaheed Foundation
Shaheed Foundation

ادارہ یہ امداد مخیر افراد اوردنیا بھر میں موجود پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈونیشن کی بنیاد پر کر تا ہے ،شیعیت نیوز کے مطابق گذشتہ سال ملک بھر میں 1920 خانوادہ شہداء کو ماہانہ بنیاد پر سپورٹ کیا گیا،گوکہ شہداءکی تعداد اس سے گئی گناہ زیادہ ہے،شیعیت نیوز کے شماریات کے مطابق پاکستان میں گذشتہ تیس سالوں میں ۲۰ ہزار پاکستانی مختلف واقعات میں شہید ہوئے، تاہم فاونڈیشن کے محدود وسائل اور افرادی قوت کے پیش نظر زیر کفالت خاندانوں کی تعدا د کم ہےلیکن قابل ستائش ہے

جو مومنین شہید فاؤنڈیشن کی مالی معاونت کرنا چاہتے ہیں وہ ادارے کے  دیے گئے نمبرز یا ان کی ویب سائٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

02134159214
03447424333
03004728444

info@shaheedfoundation.org
www.shaheedfoundation.org

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button