پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید محسن نقوی کیس کا ریکارڈ گم کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شہید محسن نقوی معروف شاعر و ذاکر اہل بیت ؑ کے قاتل کو آزاد کروانے کیلئے کیس کا ریکارڈ غائب کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی اور افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ممتاز شاعر و ذاکر اہل بیت ؑ شہید محسن نقوی کے 26 سال پرانے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں سی ٹی ڈی نے رپورٹ پیش کی کہ مقدمے کا ریکارڈ گم ہو چکا ہے، ہمارے افسران ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عدالت نے ریکارڈ گم ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم کیس کا ریکارڈ گم ہونا تشویش ناک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شاعر و ذاکر اہل بیت ؑشہید محسن نقوی کے قاتل کو آزاد کرنے کی تیاری مکمل

عدالت نے ریکارڈ گم کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو مقدمہ درج کرنے اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ 26 سال قبل لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پاکستان کے ممتاز شاعر و ذاکر اہل بیتؑ محسن نقوی کو دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ مقدمے کے نامزد ملزم اور کئی پاکستانیوں کے قاتل دہشتگرد اکرم لاہوری نے بری کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button