
عدل کا تقاضہ پورا!معروف ذاکراہل بیتؑ شہیدنوید عاشق بی اے کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی
شیعہ نیوز : الحمد اللہ عدل کا تقاضہ پورا ہوا اور نامور ذاکراہل بیتؑ شہیدِِ منبرنوید عاشق بی اے کے سفاک قاتل کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق انسدادی دہشت گردی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے زاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل کو سزائے موت کا حکم جاری کردیا،۔
واضح رہے کہ معروف ذاکر نوید عاشق بی اے کو 02 اکتوبر 2022 بروز اتوار سیالکوٹ میں دوران مجلس عزاء شہید کر دیا گیاتھا۔ نوید عاشق بی اے مجلس پڑھ رہے تھے کہ آبادی پٹھاناں والی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی۔ جس سے نوید عاشق بی اے شدید زخمی ہوگئےتھے۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھالیکن جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملےتھے۔
پاکستان میں ضیاءالحق ملعون کی پیدوار ناجائز اولاد کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک نوید عاشق بی اے کے قتل کے درپہ تھیں کیوں کہ انہوں نے کراچی میں ایک مجلس عزا کے دوران تاریخی حقائق اور شیعہ عقائد کا کھل کر اظہار کیاتھااور ایک تاریخی غلط فہمی جس میں دیگرکو دختر رسول خداؐ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ کا شریک قرار دیا تھاکی اصلاح کی تھی۔