پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آج اگر مقدس مقامات محفوظ ہیں تو اس میں شہید سلیمانی کا بڑا کردار ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیراہتمام شہدائے مدافعین شہید الحاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی ہری پور میں منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ مسجد میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے خطاب کیا اور شہید سردار قاسم سلیمانی کی زندگی اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی آخری گفتگو کیا تھی؟

ان کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے دین اسلام کی پرخلوص خدمت کی، آج اگر ہمارے مقدسات محفوظ ہیں تو اس میں شہید سلیمانی کا بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدقاسم سلیمانی نے داعش جیسی فتنہ انگیز دہشتگرد تنظیم کو کچل کر رکھ دیا اور اس کے ناپاک وجود سے معصومینؑ کے روضے محفوظ رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button