اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی اسلامی دنیا کے ہیرو ہیں، علامہ راجہ ناصر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ مدافع حرم شہید سردار قاسم سلیمانی اسلامی دنیا کے ہیرو تھے اور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس اور موسسہ شھید عارف الحسینی ؒ کی جانب سے سردار شھید قاسم سلیمانیؒ اور ابو مھدی المھندسؒ اور انکے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت اور ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام "سرداران ولایت” کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علماء کرام اورطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کی ریشہ دوانیوں کے بارے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ سردار شہید قاسم سلیمانی اسلامی دنیا کے ہیرو تھے اور ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرد مجاہد نے وسائل کی کمی کے باوجود دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد امریکا کا مقابلہ کیا اور اسکو لبنان ،فلسطین ،عراق،شام اوریمن میں شکست فاش دی اور جب امریکا انکا مقابلہ نہ کر سکا تو انکو بزدلانہ طریقے سے شھید کر دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شھید سردار قاسم سلیمانی غیبت امام زمانہ علیہ السلام میں اپنی ذمہ داریاں سمجھ چکے تھے اس لئے وہ میدان میں آئے اور ہمیشہ کامیاب رہے۔

انہوںنے کہا کہ آج ہمیں مراجع عظام کا کا دست بازو بننا چاہیے اور عوام کو اس نظام سے وابستہ کرنا چاہیے۔کیونکہ یہ نظام ولایت فقیہ سے جڑاہو ا ہے۔اور آج اسلام ناب کی استعمار کے مقابلہ میں کامیابیاں ولایت فقیہ کی برکت سے مل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button