پاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

کیا میں ایک اچھا انسان ہوں؟ شہید قاسم سلیمانی کا ایک یادگار سوال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سردار شہدائے مدافعان حرمِ اہل بیتؑ شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر شیعہ نیوز نیٹ ورک کی جانب سے شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہید کی زندگی کے یادگار واقعات پیش کیے جائیں گے۔

ایک پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی نے کہا
وہ چیز جو اس مجمع میں آپ سے طلب کررہا ہوں وہ یہ ہے
وہ چیز جومیں نے اپنے شہید دوستوں کیلیے بھی طلب کی
اور ان کی قبر کے کنارے اعتراف کروانے میں کامیاب ہوا
میں نے بہت سے لوگوں سے سوال کیاکہ
یہ شہید تمہاری نظر میں کیسا انسان تھا؟۔۔۔۔۔وہ بولے، وہ ایک اچھا انسان تھا
مومن کی گواہی اللہ کے نزدیک محترم ہے
اور اس محفل میں آپ بہت سے مومن اور مخلص لوگ موجود ہیں
وہ چیز جس کی وجہ سے میں آپ کا احسان مند ہوں گا، وہ یہ گواہی ہےکہ
کیا میں آپ کی نظر میں ایک اچھا انسان ہوں؟
میں چاہتا ہوں کہ آپ اس کا جواب دیں
میں آپ سے پوچھتا ہوں
کیا میں آپ کی نظر میں ایک اچھا انسان ہوں؟
لوگوں نے جواب دیا ۔۔آپ سب کے سردار ہیں
شہید سلیمانی: نہیں، مجھے شرعی کلمے کی صورت میں مناسب جواب کی ضرورت ہے
مجھے جواب دیں، اگر آپ نےیہ جواب دیا تو میرے فائدے میں ہوگا
اور یہ اعزازی شیلڈجو آپ لوگوں نے مجھے دی۔۔۔۔ یہ تو ایک کونے میں چلی جائے گی
بہت شکریہ، یہ اپنے آپ میں خود ایک گواہی ہے
لیکن میرا آپ سے شرعی سوال ہے کہ ۔۔۔ کیا میں آپ کی نظر میں ایک اچھا انسان ہوں؟
جی ہاں (لوگوں کا جواب)
کیا آپ کو اس پر یقین ہے؟
یقینا (لوگوں کا جواب)
میں خداوند عالم سے دعا گو ہوں بالکل اسی طرح
کیا وہ نہیں جانتا کے اللہ دیکھ رہا ہے (سورہ علق)وہ دیکھ رہا ہے۔۔۔۔ وہ لکھ رہا ہے
اور اس دن جب لوگ گروہ گروہ ہوکر نکل آئیں گےتاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں (سورہ الزلزال)
جب سب کچھ عیاں ہوگا
تاکہ خدا اس دن آپ کی یہ گواہی قبول کرلے
مجھے امید ہے کہ میرے جنازے کے دن بھی آپ لوگ دوسروں کے ہمراہ یہ گواہی ضرور دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button