دنیاشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی افغان عوام کے حامی اور مجاہدین کے دل کی دھڑکن تھے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کی معروف ثقافتی شخصیت سید عیسی حسینی مزاری نے کہا ہے کہ شہید سردار قاسم سلیمانی شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے تک افغانستان کے عوام کے حامی تھے اور وہ یمنی، عراقی اور شامی مجاہدین کے دل کی دھڑکن تھے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی معروف ثقافتی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت سید عیسی حسینی مزاری نے افغانستان کی صورتحال میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کے عنوان سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھیں اسلامی انقلاب کی کوکھ سے جنم لینے والی ایک عظیم اور مثالی شخصیت و رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی افغانستان کے مجاہدین کیلئے اخلاقی اورعقیدتی اور اسی طرح مجاہدانہ زندگی گزارنے کے حوالے سے مثالی اور آئیڈیل شخصیت تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہدائے وحدت شہید صفدر عباس و شہید عالم ہزارہ کی 9ویں برسی

انہوں نے کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی شروع سے ہی افغانستان کے عوام کے حامی اور افغانستان کے مجاہدین کے ساتھ تھے۔

سید عیسی حسینی مزاری نے افغانستان کے عوام کے لئے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی حمایت اور خدمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے افغانستان میں امریکہ نواز حکومتوں کے دور میں بھی افغانستان کے عوام کی مدد و حمایت کی ۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو دہشت گرد امریکی فوجیوں نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورعراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کو ان کے آٹھ ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button