پاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی ؒ کو پاکستانیوں کا خراج تحسین، نحن قاسم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوشل میڈیا پر شدید ترین پابندیوں کے باوجود شہید قاسم سلیمانی ؑ، شہید ابو مہدی مہندس اوررفقاء کی دوسری برسی کے موقع پر بھی پاکستانیوں نے حرم اہل بیت ؑ کا دفاع کرنے والوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق حرم اہل بیت ؑ، حرم انبیاء اور حرم اصحاب کا دفاع کرنے والے سردار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور رفقاء کی دوسری برسی کے موقع پر بھی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسانیت سے محبت کرنے والوں نے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان میں #نحن قاسم ٹوئیٹر پر کل سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ شہداء عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قاسم سلیمانی اور رفقاء کی دوسری برسی، پاکستان بھر میں اجتماعات

واضح رہے کہ یہ ٹرینڈ ایسی صورتحال میں چلایا گیا جب تمام سوشل میڈیا اکاونٹس پر ان شہداء کی تصاویر تو کجا ان کے نام لکھنے پر بھی سخت ترین پابندیان ہیں لیکن عاشقان ولایت نے ان تمام پابندیوں کا توڑ نکالتے ہوئے اس کام کو انجام دے کر بتایا کہ جس طرح قاسم سلیمانی اپنی زندگی میں تمہاری پابندیوں سے نہیں دبے بالکل اس ہی طرح شہادت کے بعد بھی قاسم سلیمانی اور ان کے چاہنے والےتمہاری پابندیوں کو یروں تلے روندتےرہیں گے۔

آج3 جنوری کو ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین رات 9 بجے #Hero ٹرینڈ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button