پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید سلمان حیدر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، علامہ رضی جعفر نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے پاسبان عزا کے جنرل سیکریٹری شہید سید سلمان حیدر رضوی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے ملک بھر میں امن و امان کی ایک اچھی فضاء قائم تھی، جس کو اب خراب کرنےکی کو شش کی جارہی ہے جس سے عوام میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منظم انداز میں ملک کے دیگر صوبوں کے بعد کراچی کے اندر ملت تشیع کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں متنازعہ نصاب کے پیچھے تکفیری فکر ہے، قومی یکجہتی سے اس کا کوئی تعلق نہیں

شہید سلمان حیدر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، سلمان حیدر کا قتل شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازش اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت سلمان حیدر کے قتل کا فوری نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button