
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
شہید سلمان حیدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید سلمان حیدر کی نماز جنازہ شاہراہ پاکستان کراچی میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید سلمان حیدر کی نماز جنازہ علامہ حسن ظفر نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں عزاداروں کی شرکت۔ نماز جنازہ کے بعد میت تدفین کیلئے وادی حسین روانہ ہوگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاسبان عزاء کے رہنما سلمان حیدرکالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
گزشتہ روز ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاسبان عزاءکے رہنما اور مسجد و امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدر شہید ہوگئے تھے۔