پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نامور شیعہ سیاسی رہنما شہید سید علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت

نامور شیعہ سیاسی رہنما سید علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ملزمان کا کال ریکارڈ ڈیٹا عدالت میں پیش کردیا۔ کراچی کی عدالت میں سابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر، عبدالحسیب کو عدالت میں پیش کیا جبکہ ان کا کال ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو کال کے ڈیٹا ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے عدالت نے مقدمہ میں مفرور 4 دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دیا جن میں حسنین، بلال، غلام مصطفی اور فیضان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عدالت نے مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں۔

پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کے لئے نامعلوم شخص نے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے، مقتول کے قتل ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ خیال رہے کہ نامور شیعہ سیاسی رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء کو گھر کے باہر شہید کرديا گيا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button