مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید سلیمانی نے عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کا عملی درس دیا، کتائب حزب اللہ

شیعہ نیوز: عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سمیت مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈ کے ہاتھوں شمالی غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے 4 مرکاوا ٹینکوں کی تباہی

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید کمانڈروں نے دیگر ممالک کے وسائل پر قبضہ جمانے والے عالمی استکبار امریکہ اور اس کے جارح اتحادیوں کے خلاف ایک مضبوط جہادی طریقہ اپنا کر خطے کی مظلوم اقوام اور ممالک کو آزادی اور استقلال کا راستہ دکھایا۔

کتائب حزب اللہ نے کہا کہ امریکہ کی تزویراتی شکست نے اسے عراق اور خطے میں اپنے مذموم منصوبوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مزاحمتی کمانڈروں اور مجاہدوں کے خلاف امریکی شیطنت کا سلسلہ جاری ہے تاہم مزاحمت کوئی جسم نہیں جسے مارا جا سکے یا کوئی آواز نہیں جسے دبایا جا سکے، بلکہ مزاحمت ظلم کے خلاف ایک مضبوط نظرئے اور آئیڈیالوجی کا نام ہے۔

کتائب حزب اللہ نے ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مزاحمتی شہداء کی توہین کے مرتکب عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button